ٹائٹینک کی غرقابی سے بچ جانے والے کا خط 11 کروڑ میں نیلام

05:53 PM, 28 Apr, 2025

لندن:1912 میں ٹائٹینک کے حادثے سے بچ جانے والے مسافر کرنل آَرچی بالڈ گریس کا تحریر کردہ ایک تاریخی خط حالیہ نیلامی میں 3 لاکھ 99 ہزار ڈالرز (تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگیا۔ یہ خط کرنل آَرچی نے ٹائٹینک کی غرقابی سے دو روز قبل کورک، آئرلینڈ سے تحریر کیا تھا۔

آکشن ہاؤس "ہنری الڈیریج اینڈ سن" نے اس خط کو "میوزیم گریڈ" قرار دیا اور امریکی کلکٹر نے اس خط کو بڑی قیمت پر خریدا تاہم بدقسمتی سے وہ وقت نہ آ سکا اور جہاز دو دن بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔

کرنل آَرچی بالڈ گریس نے برفانی پانی میں کود کر جان بچائی تھی، لیکن اس میں طویل وقت گزارنے کے بعد وہ شدید بیمار ہو گئے اور 8 ماہ بعد انتقال کر گئے۔

مزیدخبریں