وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

11:28 AM, 28 Apr, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ تمام صنعتی اداروں اور کارکنوں کو حفاظتی اصولوں کی سختی سے پیروی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ورکر کا بنیادی حق ہے کہ اسے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول میں کام کرنے کا موقع ملے، کیونکہ ایک صحت مند اور محفوظ ورک فورس ہی کسی ادارے کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ ان کی عزت، صحت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں ہر فرد کی جان اور صحت سب سے اہم ہو، اور ہم سب کو مل کر کام کی جگہوں کو محفوظ، صحت مند اور خوشحال بنانے کے مشن پر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں کام کی جگہوں پر ہونے والے ممکنہ خطرات اور حادثات سے آگاہی دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی یوم پیشہ ورانہ سلامتی اور صحت 2025ء کے تھیم "آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹائزیشن کا حفاظتی اور صحت کی بحالی میں انقلابی کردار" پر بھی روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں