پہلگام پر افسوس ہے ، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہے، مولانا فضل الرحمان

10:43 AM, 28 Apr, 2025

لاہور : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو پہلگام پر افسوس ہے تو ہمیں بھی افسوس ہے، کیونکہ مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نہتے لاہور کے شہریوں نے بھارتی افواج کو ڈنڈے مار کر بھگا دیا تھا، اور اس بار بھی مودی کو ماضی کے ان واقعات کی یاد دلا کر شکست دی جائے گی۔

جے یو آئی کے سربراہ نے اسرائیل کو غیر قانونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر طاقت کے زور پر قبضہ کر رکھا ہے اور امریکہ اس قبضے کا ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں اور اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم قرار دے کر اس کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں