پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی پشاور میں منعقد کیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور امن کے لیے واضح ریڈ لائن مقرر کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے اور ریاست سے ٹکرانے والوں سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر پشاور میں اہم اجلاس بلانے کا مطالبہ
06:11 PM, 27 Sep, 2026