تھائی لینڈ :تھائی لینڈ میں جاری 58ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز حاصل کرلیے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں حریفوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بعد ازاں اوور آل ایتھلیٹ فزیک مقابلے میں بھی بلال احمد نے اپنی برتری برقرار رکھی اور ایک اور طلائی تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
بلال احمد کی اس کامیابی کے نتیجے میں پاکستان نے چیمپئن شپ میں نمایاں مقام حاصل کیا، جبکہ ان کی دوہری فتح نے ملکی باڈی بلڈنگ میں بلوچستان کے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا۔