سعودی عرب کا امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان

09:27 AM, 27 Sep, 2026

ریاض :سعودی عرب نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی امن کوششوں کی حمایت کردی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کی بین الاقوامی مذمت کا مطالبہ کیا۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ خطے کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے، جبکہ خطے کی سلامتی کے لیے جامع انتظامات ضروری ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں