آن لائن مالیاتی فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے،وفاقی وزیر داخلہ

10:43 AM, 27 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے سنٹرل زون ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور سائبر جرائم کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سائبر کرائمز کے خلاف کارروائیوں اور تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں