لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب سروے مہم کے آغاز پر واضح کیا ہے کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو تین وقت کا کھانا مہمانوں کی طرح دیا جا رہا ہے، جبکہ اب تک 25 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ خود ہر متاثرہ مقام پر گئیں جہاں عوام کو ان کی ضرورت تھی، اور یہ ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت صرف دعوے نہیں، عملی کام کر رہی ہے۔
سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "پنجاب کام کر رہا ہے، باقی صرف باتیں کر رہے ہیں۔ اگر کیمرے کے سامنے آتی ہوں تو اس لیے کہ کام کیا ہے۔ جو خاموش بیٹھا ہو، وہ صرف آرام کر رہا ہوتا ہے، نہ کہ عوام کی خدمت۔"