کرک میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 17 خوارج ہلاک، متعدد زخمی

03:42 PM, 27 Sep, 2025

کرک:خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے درشہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی جس میں 17 خوارج مارے گئے اور 7 سے 10 شدید زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران 22 خوارج پر مشتمل ایک گروہ کو گھیرے میں لے کر نشانہ بنایا گیا۔

درشہ خیل، جو لکی مروت اور کرک کی سرحدی لائن پر واقع ہے، اس علاقے میں فتنہ الخوارج کے نذیر گروپ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے منصوبہ بندی کے تحت آپریشن انجام دیا۔

مزیدخبریں