امارات:متحدہ عرب امارات اکتوبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 ستمبر تک کرے گا۔ عالمی تیل مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع ہے کہ قیمتوں میں معمولی سا اضافہ یا استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
یو اے ای نے 2015 میں ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا تھا، جس کے بعد سے قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر تبدیل ہوتی ہیں۔ رواں ماہ برینٹ کروڈ کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل سے زائد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی سیاسی کشیدگی، امریکی تیل ذخائر میں کمی اور روس سے سپلائی میں رکاوٹ کے باعث یورپ میں ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت ایندھن کی قیمتوں میں تیز اضافہ متوقع نہیں لیکن معمولی ردوبدل ممکن ہے۔