مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جدید ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم کا آغاز، فضائی آلودگی پر مؤثر قابو پانے کی توقع

01:28 PM, 27 Sep, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا پہلا جدید ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے جو موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی بہتر پیش گوئی فراہم کرے گا۔ اس نظام سے لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سینئیر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جدید سسٹم "ونڈی" اور "یورو" جیسے بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی فضائی انڈیکس کے ساتھ مقامی ضروریات کو ملحوظ رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس منصوبے پر سیکریٹری ماحولیات سلوت سعید، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ اور ای پی اے کی ٹیم کو سراہا۔

مزید بتایا گیا کہ اس نظام کے ذریعے فضائی آلودگی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جائے گی، جو شہریوں اور متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات فراہم کرے گی اور ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

مزیدخبریں