امریکا نے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں:خواجہ آصف

11:55 AM, 27 Sep, 2025

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی خاص مطالبہ سامنے نہیں آیا، اور اگر ایسا کچھ بھی ہوگا تو پاکستان ہمیشہ اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے اور ممکن ہے کہ ایران اور امریکا کے تعلقات میں بھی پاکستان کا تعمیری کردار ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک بھارت تنازعے میں بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے ہی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز فائر کروایا۔ اسی وجہ سے ٹرمپ کو امن کے لیے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کرے گا اور اپنے مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی امن میں بھی تعاون کرے گا۔

مزیدخبریں