نیویارک: بنگلادیشی عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی سب کے سامنے ہورہی ہے لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو تاریخ اور آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ محمد یونس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی قوتوں سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔