آزاد کشمیر :وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وہ کل تک استعفیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں، تاہم اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ "جس گھر میں میں پیدا ہوا، اپنی خاطر اسے نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔" وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے بھرا ہوا خزانہ خالی نہیں کیا۔ آنے والے دنوں میں پریس کانفرنس بھی ہوگی۔