شرحِ سود میں کمی یا برقراری؟ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی پر سب کی نظریں

03:25 PM, 27 Oct, 2025

کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرِ صدارت جاری ہے، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرحِ سود سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کی شرح، مالیاتی خسارہ، درآمدات و برآمدات کے توازن اور عالمی منڈی کے اثرات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

اس وقت ملک میں بنیادی شرحِ سود 11 فیصد ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اگرچہ افراطِ زر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث امکان ہے کہ اسٹیٹ بینک شرحِ سود کو برقرار رکھے۔

مانیٹری پالیسی کا باضابطہ اعلان آج شام متوقع ہے، جس کے بعد مالیاتی منڈیوں اور سرمایہ کاروں کے ردِعمل پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں