کراچی : پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو 28 اور 29 اکتوبر کو بھارت سے ملنے والے حصے میں دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ایک نوٹم جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں دنوں میں صبح 6 سے 9 بجے تک فضائی حدود بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کراچی اور لاہور کے مخصوص روٹس پر فضائی حدود بند رہیں گی، جس سے ان علاقوں سے پرواز کرنے والی ایئر لائنز کو اپنا روٹ تبدیل کرنا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے میں بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد فضائی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنا ہے۔