محسن نقوی کا پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی جلد تکمیل کا حکم

12:23 PM, 27 Oct, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے 10 سالہ معاہدوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل کی موجودہ چھ فرنچائزز کے معاہدے دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اور پی سی بی اب ان کی تعداد 8 تک بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پر سوالات کیے اور فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کے حوالے سے چارٹرڈ فرم کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد فرنچائزز سے ملاقات کر کے نئے معاہدے تیار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے معاہدے ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے، جس میں ہر فرنچائز کی مارکیٹ ویلیو کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اس وقت پی ایس ایل کی فرنچائزز کے موجودہ معاہدے ختم ہونے والے ہیں اور نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ کیے جائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے پی ایس ایل کے مالی معاملات میں شفافیت آئے گی اور فرنچائزز کے لیے مزید مستحکم بنیادیں فراہم ہوں گی۔

مزیدخبریں