نیویارک : امریکی ہریکین سینٹر نے سمندری طوفان میلیسا کے بارے میں ایک نئی وارننگ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ طوفان خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے اور اس سے شدید بارشیں اور سیلاب آ سکتے ہیں۔ طوفان اب کیوبا سے امریکہ کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت کیٹیگری 4 تک پہنچ چکی ہے، جو کہ تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
اس سے پہلے بھی امریکی ہریکین سینٹر نے اس طوفان کے مزید خطرناک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ طوفان کی وجہ سے ڈومینکن ری پبلک میں شدید بارشوں کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور کئی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
مقامی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ طوفان کے اثرات سے بچنے کے لیے لوگ پناہ گاہوں کا رخ کریں۔ یہ طوفان علاقے میں شدید ہواؤں اور پانی کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے بڑے نقصان کا امکان ہے۔