راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ انہوں نے پچ کو باؤلنگ اور بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا۔
میچ کی اہم صورتحال یہ ہے کہ سری لنکا کو فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو ہرانا ہوگا۔ اگر سری لنکا میچ ہار جاتی ہے تو زمبابوے اور سری لنکا میں سے بہتر رن ریٹ رکھنے والی ٹیم گرین شرٹس کے ساتھ فائنل میں مقابلہ کرے گی۔