اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سولر صارفین کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد کیا گیا۔
صدر مملکت نے اس معاملے کی دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کو ہدایت دی ہے تاکہ کیس کی تفصیلی جانچ کی جا سکے۔
واضح رہے کہ پہلے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اپیل کے بعد سولر صارفین پر ٹیکس نافذ کیا گیا تھا، جس سے صارفین کو بھاری ادائیگیاں کرنا پڑ رہی تھیں۔