امارات :متحدہ عرب امارات میں 54 ویں قومی دن کے موقع پر شہری یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا فائدہ اٹھائیں گے۔ چونکہ ہفتہ اور اتوار پہلے سے ہی تعطیل کے دن ہیں، اس سال شہری کل چار دن کی چھٹی سے مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے دفاتر اس دوران بند رہیں گے جبکہ سرکاری اور نجی اسکول بھی تعطیل رہیں گے۔ ملک بھر میں قومی دن کی تقریبات جوش و خروش سے منانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔