ہمایوں سعید کی چھیڑ چھاڑ خالصتاً مزاح، فلرٹ سے کوئی تعلق نہیں:مہوش حیات کا مؤقف

03:16 PM, 27 Nov, 2025

ہیوسٹن : اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کی جانب سے کی جانے والی چھیڑ چھاڑ فلرٹنگ نہیں بلکہ دوستانہ مزاح کا حصہ ہوتی ہے۔ پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (پی سی سی ایل) کے سلسلے میں امریکا میں موجود مہوش حیات نے مداحوں سے گفتگو میں ہمایوں سعید کے رویے سے متعلق وضاحت پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید مزاحیہ فطرت کے مالک ہیں اور ان کی حرکات صرف خوشگوار ماحول کا حصہ ہوتی ہیں۔ مہوش حیات کے مطابق جب وہ، ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ مل کر کام کرتے ہیں تو سیٹ پر ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور فضا قائم ہو جاتی ہے، جسے غلط رنگ دینا مناسب نہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ شوبز میں طویل ساتھ کام کرنے سے دوستانہ تعلقات مضبوط ہوجاتے ہیں، اور تمام چھیڑ چھاڑ اسی دوستی کے دائرے میں رہ کر ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ہم اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں"۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے ہلکے پھلکے انداز میں فلرٹنگ کی درجہ بندی بھی کی، جس میں انہوں نے ہمایوں سعید کو سب سے اوپر، احسن خان کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا، جبکہ اظفر رحمان کو اپنا بہترین دوست قرار دیا۔

مزیدخبریں