گنی بساؤ میں فوجی بغاوت، صدر اُمارو ایمبیلو کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ

02:30 PM, 27 Nov, 2025

گنی بساؤ: مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر اُمارو ایمبیلو کو معزول کر دیا اور اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہونا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی فوجی حکام نے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

ریاستی ٹیلی ویژن پر فوجی افسران نے اعلان کیا کہ صدر ایمبیلو کو برطرف کر دیا گیا ہے اور تمام ریاستی ادارے اگلے حکم تک معطل رہیں گے۔ فوج نے بتایا کہ ملک کی سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں اور پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

فوج نے ایک نئی فوجی کمان تشکیل دی ہے جو اب ملک کا انتظام سنبھالے گی۔ رپورٹ کے مطابق، فوجی بغاوت کے اعلان سے پہلے الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صدر ایمبیلو کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن پر حملہ کر کے انتخابی نتائج کا اعلان روکنے کی کوشش کی تھی۔

مزیدخبریں