پاکستان مخالف مہم اور ’’ایکس‘‘ رپورٹ

09:16 AM, 27 Nov, 2025

حالیہ ’’ایکس رپورٹ( بمطابق  سی۔جے ورلمین)
ایک محتاط اندازے کے مطابق 90%ڈس انفارمیشن پھیلانے والے ایک اکاؤنٹس بھارت سے جینریٹ ہورہے ہیں یہ اکاؤنٹس بھارتی ایجنڈے کی تکمیل میں معاونت کررہے ہیں۔ 
حقائق وشواہد کی روشنی میں یہ اکاؤنٹس بھارتی نیشنلسٹ کے زیراثر کام کررہے ہیںنہ صرف یہ کہ بھارتی قوم پرست طبقے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں بلکہ یہ بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔ انتہا یہ کہ گجرات کے قصائی نریندر مودی کے اسرائیل نواز پراپیگنڈے تک ہی معاملہ محدود نہیں بلکہ یہ یوکرین مخالف اور پاکستان مخالفت کا مکمل پیکج ہے۔…
ایک مزید تحقیق کے مطابق اسلام دشمنی مواد پھیلانے میں بھی بھارت کا کردار کم ازکم 76%ہے۔ عام عوام میں بے چینی بے اطمینانی اور عدم استحکام کاباعث بھی یہ ہی عوامل ہیں جوانڈیا سے جنریٹ ہورہے ہیں۔ 
دراصل امریکن انتخابات کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تطہیر کا پروگرام شروع ہوا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسپرنسی کا تسلسل شروع کیا۔ اسی دوران پتہ چلا کہ پاکستان میں بے چینی پیدا کرنے والا بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہورہا تھا علاوہ ازیں افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کی فارن افیئر کی وزارت سے منسلک تھے۔ …جوکہ افغانستان اور بھارت سے یکساں جنریٹ ہورہے تھے ۔ جب  سے ایکس اپلیکشن نے یہ معلومات شیئر کی ہیں خبرکی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے۔ 
ان مندرجہ بالا معلومات نے پی ٹی آئی ٹرول اکاؤنٹس بھارت  اور فتنہ الخوارج کا مشترکہ گٹھ جوڑظاہر کردیا ہے۔ 
’’ایکس‘‘ کی نئی اپڈیٹ کے مطابق یہ تمام پاکستان دشمن اکاؤنٹس بھارت سے یا پھر دیگر ممالک سے آپریٹ ہورہے ہیں۔
بھارت جوپاکستان کا ازلی دشمن ہے نہ صرف پاکستان کے ساتھ زمینی دہشت گردی جیسے ’’را‘‘ کی کارروائیوں میں ملوث ہے بلکہ اپنی ’’بنیاسرشت‘‘ کے عین مطابق ڈیجیٹل دہشت گردی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
پاکستان کے خلاف نفرت ، عدم تحفظ، انتشار اور نفرت کی پالیسی اور آپسی تقسیم کا ایجنڈا بھی بھارتی معاونت کے ساتھ مقامی اور بیرونی تنظیمیں مل کر چلا رہی ہیں۔ 
منافقت اور چالاکی کی حد یہ کہ یہ اکاؤنٹس چھپانے کے لیے VPNکا استعمال کیاجارہا ہے افسوس ناک امر یہ ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میںبظاہر انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کے اکاؤنٹس کے تانے بانے بھی جاکر بھارت سے جڑتے ہیں۔ 
یہ ایسی منظم مہم ہوتی ہے کہ جس میں محض ایک آدھ بار ہی ملک دشمن بے چینی نہیں پیدا کی جاتی بلکہ منظم طریقے سے ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے اورپھر  اس کو مسلسل ہوادی جاتی ہے۔ 
دنیا کو یہ باور ہوچکا ہے کہ آج کل زمینی جنگوں سے شکست کھانے والی ہندو نیچرہمیشہ منفی کارروائیوں میں متحرک رہتی ہے۔ دورحاضر میںڈیجیٹل دشمنی کے ذریعے سوشل ایپس کا نیگٹو استعمال کیاجاتا  ہے اور پکڑے نہ جانے کی کوشش میں وی، پی این اور دیگر تہہ درتہہ اکاؤنٹس کو چھپانے والی تراکیب کا سہارا لیا جاتا ہے۔ 
سوشل ایپس پر انتخابات کے دوران جیسے اپنی ہی جیت کی پرکاوش پبلسٹی مہم ہی نہیں چلائی جاتی مخالف کی کردار کشی کی مہم بھی یکساں طور پر چلاکر اپنے تئیں اپنی مہم کو دوہرا کامیاب کیا جاتا ہے اسی طرح آزاد کشمیر خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے اندر سے پاکستان مخالف دشمنی ہی کا مواد نہیں محض سوشل میڈیا پر ڈالا جاتا بلکہ سادہ اور معصوم عوام کو ان کا خیرخواہ اورخوشحالی کاخواب بھی دکھایا جاتا ہے خیبر کے پردے میں آزاد خودمختار علاقوں کے شہریوں کی سوچ کو اسیر کیا جاتا ہے۔ 
یہ دوہری دشمنی آج کی ڈیجیٹل دنیا کا محض ایک روپ ہے ہم اپنی روزمرہ زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں جو دشمن ہمیں کھلے منہ سے ملتا ہے وہ کم خطرناک ہوتا ہے کیونکہ ہم اسے پہچان لیتے ہیں مگر جودشمن دوستی کے پردے میں ہو اس کے زہرکا توڑ بڑا مشکل ہوتا ہے۔ 
مگر آزاد خودمختار ملک کے نگہبان اب صرف محاذ پر ہی نہیں سرحدوں کی حفاظت کرتے بلکہ تمام دنیا میں چلنے والے ملکی اور غیرملکی ایجنڈے پر بھی نظررکھے ہوئے ہیں اور اپنے معصوم شہریوں کو  دوستی کے پردے میں ہونے والی دشمنی سے محفوظ رکھنے کا گر بھی جانتے ہیں۔ 
آج کل سوشل میڈیا پر ایک اورچیز بھی نمایاں طورپر دیکھی گئی ہے کہ ہمارے قائدین اور قومی شاعر کے خلاف بھی تضحیک آمیز موادپوسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ظاہر ہے کوئی بھی محب وطن شہری نہیں کرسکتا۔ 
مقصدیہ کہ معصومیت ہی سے مسائل حل نہیں ہوتے اب شہریوں کو خود بھی ان وطن دشمن چہروں سے نقاب اٹھا کر ان کے اصلی روپ پہچاننے ہوں گے یہ لوگ کبھی ان لوگوں کے سگے نہیں ہوسکتے جو انہیں ’’دھرنوں‘‘ اشتعال انگیزی اور ہڑتالوں پر اکسائیں ان ذہن سازوں  کے اپنے اہداف ہوتے ہیں جو یہ معصوم جذباتی لوگوں کی قربانی سے پورا کرتے ہیں۔ 
اپنا شعر یاد آگیا …
یہ ترے دوست ہو نہیں سکتے 
صوفیہ جو ترے نبیؐ کے نہیں 
وطن، مذہب اور معاشرت کے ان دشمنوں سے بچیں…  

مزیدخبریں