پاکستان مخالف فلمیں اوربھارتی عوام

09:14 AM, 27 Nov, 2025

عجز و انکساری راہِ فقر میں طالب ِ مولیٰ کا وہ ہتھیار ہے اس کے مقابلہ میں شیطان کا ہتھیار تکبر ہے جس سے وہ بندے کو گمراہ کرتا ہے اور پھر یہی غرور تکبر بندے کو بندہ نہیں بننے دیتا وہ مختلف طور طریقوں سے خود کو نمایاں کرکے دوسروں کو اذیت دیکر خوش ہوتا ہے جیسے آج بھارت ہمسایوں کے ساتھ کر رہا ہے یہ بھول کر کہ اللہ کو عاجزی پسند ہے غرور تکبر اسے پسند نہیں اور جو گھمنڈمیں رہتا ہے کہ میرا ملک بڑا ہے میری معیشت مضبوط ہے میری فوج بڑی ہے میرے پاس اسلحہ کے انبار ہیں تو پھر اللہ مئی کی پاک بھارت جنگ اور دوبئی ایئر شو میں دنیا بھر میں ذلیل ورسوا کرتا ہے بھارت اور تو کچھ کر نہیں سکتا سوائے منافقت کے اب اس نے بے ضمیروں کو خریدنے کا دھندہ شروع کر دیا ہے ان بے ضمیروں میں افغان طالبان اور بھگوڑے بلوچ بھی شامل ہیں جن کو استعمال کرکے پاکستان میں انتشارپیدا کررہا ہے لیکن پاک فوج بہادری سے مودی کے مذموم اداروں کو خاک میں ملارہی ہے اب خود تو بھارت کچھ کر نہیں سکتا اوروہ پاکستان مخالف فلمیں بنا کر اپنی عوام کو خوش کر رہا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان اور اسلام مخالف باتیں کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر پلوامہ حملے کے بعد تو بھارت نے انتہا کردی اورغم رافیل مٹانے کیلئے اس نے فلم ’’اکیس ‘‘بنا ڈالی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے لیکن اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمیندر کو نصیب نہ ہوا کہ وہ پاکستان مخالف فلم کو دیکھ ہی سکے کہا گیا ہے کہ اس فلم کی کہانی کا مرکز بھارت نہیں بلکہ کراچی کی سب سے بڑی کچی آبادی سمجھا جانے والا علاقہ لیاری ہے،میڈیا اور سیاست دانوں کے بعد جب یہ بخار فلم انڈسٹری تک پہنچا تو انہیں سب سے زیادہ دیش بھگت پایا، پہلے مسلمانوں کی تاریخ پر حملہ کیا، چھاوا ، پدماوت اور پانی پت جیسی فلموں میں مغل بادشاہ اورنگزیب، دہلی کے سلطان علا ئو الدین خلجی اور درانی سلطنت کے بانی احمد شاہ ابدالی کو نشانہ بنایا، جب تسکین نہ ہوئی تو ’’اُڑی اور فائٹر‘‘جیسی فلمیں بنا ڈالیں، جس میں’’رج ‘‘کے اپنے عوام کو خوش کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف زہر اگلا گیا اُڑی بنانے والے ہدایت کار نے اس بار لیاری گینگ وار میں چھلانگ لگادی جس سے لگتا ہے کہ انڈیا کے پاس اب اپنی کہانیاں ختم ہوگئی ہیں،ٹریلر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے مناظر، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم شامل ہیں مودی کے دیس میں بھی مودی کیخلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اسی پر معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ نے اس ٹریلر سے سسپنس کی تمام حدیں پار کر لی ہیں، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یوٹیوبر نے سوال کیا کہ تشدد، خونریزی اور اذیت کو کوئی کیسے تفریح کہہ سکتا ہے؟بھارت منافقت اور دولت کی ہوس اس قدرآگے نکل گیا ہے کہ وہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اس پر اداکارہ نادیہ خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اپنی اصل شناخت کھو چکی ہے اور اب مکمل طور پر بین الاقوامی اور بیرونی مواد کی نقالی پر چل رہی ہے، اب وہ کوریائی مواد، ترکی مواد اور اب پاکستانی کہانیاں چوری کر رہا ہے ان کی اپنی تخلیقی صلاحیت کہاں گئی؟ سوائے پاکستان مخالف زہر گھولنے کے بھارت کے پاس اور کوئی کام نہیں رہ گیا اسی لئے بھارتی عوام کو جیسے حکمران بے وقوف بنا رہے ہیں اسی طرح فلم پروڈیوسر بھی بھارتیوں کوٹرک کی بتی پیچھے لگا رہے ہیں اب وہ بھارتی حب الوطنی کی فلمیں توبنا نہیں سکتے کیونکہ مئی میں جتنی کٹ پڑ چکی ہے پاکستان سے وہ کبھی نہیں بھولیںگے دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ اڑتے ہی منہ کے بل آ گرا بھارتی فلم سازوں میں جرأت ہے تو اس پر بھی فلم بنا کر دکھائیں لیکن بھارت میں جنتا کی نہیں بی جے پی کی حکمرانی ہے وہ کیوں سچ بولیں گے بھارت نے کبھی ہمسایوں سے بنا کر نہیں رکھی پاکستان ہو یا کوئی دوسرا ملک و ہ کسی سے بنا کر نہیں رکھتا کابل سے پیار کی پینگیں اسلام آباد مخالفت میں بڑھا رہا ہے ورنہ بھارت تو اسلام مخالف ہے وہ ایک مسلم ملک سے اچھے تعلقات کیسے رکھے گا مودی اسرائیل اور امریکہ سے بڑے بڑے شیطان بھی دنیا میں آئے آج وہ کہاں ہیں آج ان کا تو نام لیوا بھی کوئی نہیں ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ جب مودی کا نام لیوا 
بھی کوئی نہیں ہو گا اور اس وقت سے پہلے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہو گا کیونکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے اس پر انسانی حقوق تنظیمیں کئی بار لعن طعن کر چکی ہیں لیکن بھارتی حکمرانوں کی ڈھٹائی ہے کہ وہ اس طرف دھیان ہی نہیں دیتے دوسری طرف سکھوں کے قتل عام کے بعد دنیا بھر میں خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ہے اور ایک دن دنیا دیکھے گی کہ لاکھ چیرہ دستیوں کے باوجود خالصتان بن کر رہے گا بھارت کو غرور ہے اپنے بڑا ملک ہونے کا بھارت کو تکبر ہے اپنی مضبوط معیشت کا بھارت کو گھمنڈ ہے اپنی بڑی فوج ہونے کا بھارت کو اکڑ ہے کہ اس کے پاس اسلحہ کے انبار ہیں اور اسی سوچ نے دبئی ایئر شو میں بھارت کی عزت مٹی میںملا دی جس کو بہت غرور اور تکبر تھا کہ وہ پاکستان کو چڑیا سمجھ کر نگل لے گا اسی چڑیا نے اللہ کی مدد سے مئی میں اس غرور اور تکبر کو ایسا خاک میں ملایا کہ آج ٹرمپ بھی ہر جگہ ایک ہی بات کرتا ہے کہ مودی پاکستان نے تیرے سات طیارے گرائے مودی تو پاک فوج کے ہاتھوں چھترول کو بولنے کی کوشش کر رہا ہو گا لیکن امریکی صدر بھولنے ہی نہیں دیتا بھارت کو چاہیے کہ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنی عوام پر توجہ دے جودو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

مزیدخبریں