پرتگال کا مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف، اسحاق ڈار اور پاؤلو رینجل میں اہم ملاقات

04:15 PM, 27 May, 2026

لزبن :نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ پرتگال کے دوران پرتگالی ہم منصب پاؤلو رینجل سے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ شراکت داری سمیت عالمی و علاقائی سلامتی کے امور زیرِ غور آئے۔

ملاقات کی تفصیلات کے مطابق پرتگالی وزیرِ خارجہ نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کا خصوصی اعتراف کیا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے متحرک کردار کی تعریف کی۔

بات چیت کے دوران مسئلہ فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی عوام تک امداد کی بلاتعطل رسائی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک پرتگال تعلقات کو معاشی اور تجارتی سطح پر مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں ورکنگ روابط بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں