سلامتی کونسل اصلاحات، کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا اصولی موقف: اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس سے اہم بیٹھک

10:18 AM, 27 May, 2026

نیویارک :نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اس اہم بیٹھک میں مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے پاکستان کے مصالحتی اور مذاکراتی کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ نائب وزیراعظم نے عالمی قیادت کے سامنے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع، افغانستان کی صورتحال اور فلسطین کے بحران جیسے کلیدی معاملات کو بھرپور انداز میں اٹھایا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی سطح پر امن و امان کی بقا اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل اور فعال خدمات کی تعریف کی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

مزیدخبریں