عید پر اختلافات بھلا کر متحد ہونے کا وقت ہے، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا: شرجیل میمن

09:50 AM, 27 May, 2026

ٹنڈو جام :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید کے موقع پر قوم سے تمام تر پرانے اختلافات اور مسائل کو پسِ پشت ڈال کر باہمی محبت اور یگانگت کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی اپیل کی ہے۔

اوول ہاؤس راہوکی، ٹنڈو جام میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے مبارک دن ہمیں متحد ہو کر یہ پیغام دینا ہے کہ ملک کو صرف بھائی چارے، رواداری اور باہمی مفاہمت کے جذبے کے ساتھ ہی چلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نفرتوں کا خاتمہ اب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے کیونکہ انسانیت سب سے مقدم ہے اور ہر انسان کی جان بے حد قیمتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے عالمی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں