سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی رونقیں: حرمین شریفین میں نمازِ عید کے اجتماعات، سنتِ ابراہیمیؑ کا فریضہ شروع

08:36 AM, 27 May, 2026

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوار روایتی عقیدت و احترام اور ایمانی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

صبح سویرے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حجاج کرام اور مقامی شہریوں نے نماز ادا کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے فوراً بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت بھر میں سنتِ ابراہیمیؑ کے تحت قربانی کا فریضہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں حجاج کرام قربانی کا فریضہ سرانجام دینے کے بعد حلق یا قصر (بال کٹوانے) کے مراحل مکمل کر کے حج کے بقیہ مناسک کی ادائیگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں