ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی

08:56 PM, 27 May, 2025

اسلام آباد : پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ یکم ذوالحج 28 مئی بروز بدھ ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد بتایا گیا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش آج صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہو چکی تھی۔

    سعودی عرب، عمان، انڈونیشیا: چاند نظر آنے کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔    بھارت، برونائی، پاکستان: چاند نظر نہ آنے پر عید 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔

مزیدخبریں