ملک کے مختلف حصوں میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان، الرٹ جاری

12:23 PM, 27 May, 2025

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 31 مئی تک ملک کے کئی علاقوں میں تیز آندھی، گرد و غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہروں جیسے لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان سمیت جنوبی علاقوں میں گرد آلود طوفان آ سکتا ہے، جس سے عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ احتیاط کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔

مزیدخبریں