لیورپول میں کار نے ہجوم کو ٹکر مار دی، 27 زخمی، ڈرائیور گرفتار

11:04 AM, 27 May, 2025

لیورپول : برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک گاڑی نے فٹبال شائقین کے ہجوم کو ٹکر ماری، جو اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے۔ اس حادثے میں 27 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے 53 سالہ ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ایک انفرادی فعل لگتا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی بہت تیزی سے ہجوم میں گھس گئی اور لوگ چیخیں مارنے لگے۔ پولیس اور ایمبولینس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور حالات کنٹرول میں لے لیے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔ انہوں نے پولیس اور ایمرجنسی سروسز کی کاوشوں کو سراہا اور عوام سے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں۔

مزیدخبریں