اسلام آباد : اسلام آباد میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ فلکیاتی ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہو گی، جو عام طور پر نظر آنے کے لیے کافی نہیں ہوتی۔
سپارکو کے اندازے کے مطابق اگر آج چاند نظر نہ آیا تو یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ ہوگی اور یوں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ منائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب میں بھی آج چاند دیکھنے کا اجلاس ہو رہا ہے۔ سعودی فلکیات ماہرین کا کہنا ہے کہ وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ آج چاند دیکھا جا سکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔