اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت عالمی اور علاقائی سطح پر دو اہم محاذوں پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں دنیا کی بڑی معیشتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، وہیں پاکستان اللہ کے فضل سے تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔ پیٹرول پر 95 اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیراعظم نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت اس ہفتے 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرے گی۔ پیٹرول 322 اور ڈیزل 335 روپے فی لٹر پر دستیاب رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے اور خطے کو تباہ کن جنگی اثرات سے بچانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔
امتِ مسلمہ کا اتحاد: انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر زور دیا۔وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مفاہمتی کوششوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے مل کر ملک کو بحرانوں سے نکال رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ "دنیا اس وقت مشکل ترین صورتحال سے نبرد آزما ہے، لیکن ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔"
بڑی معیشتیں بحران کا شکار، ہم چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
پیٹرول اور ڈیزل پر کروڑوں روپے کے اضافے کی تجویز مسترد، 56 ارب کا بوجھ حکومت خود اٹھائے گی
09:21 PM, 27 Mar, 2026