اسلام آباد :پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کے درمیان آج ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو روکنے کے لیے سفارتی ذرائع بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔پاکستان اور مصر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تجارتی و سیاسی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔