لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے بڑے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے جہاں روایتی حریف آمنے سامنے ہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے بتایا کہ انہوں نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا لاہور میں رات کے وقت اوس (Dew) کا عنصر اہم ہوتا ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر کے ہدف کو محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پی ایس ایل 11،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
06:55 PM, 27 Mar, 2026