سرجانی ٹاؤن: ہیوی ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

07:15 PM, 27 Mar, 2025

کراچی:سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر تیز رفتار ہیوی ٹرالر کی ٹکر سے 16 سالہ اویس جاں بحق اور محمد نعیم زخمی ہو گیا۔

 دونوں نوجوان گلشن معمار سے منگھوپیر نہر جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ٹرالر نے ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ٹرالر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں