سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا

05:17 PM, 27 Mar, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2,743 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے تک پہنچ گیا ہے۔


دنیا بھر میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکہ سرِفہرست ہے، جبکہ ایشیا میں چین سب سے زیادہ سونا رکھتا ہے۔ بھارت عالمی درجہ بندی میں آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان 49 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی تازہ رپورٹ کے مطابق، 2024 کے دوران دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط سالانہ خریداری سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، عالمی معیشت میں عدم استحکام اور کرنسی کی قدر میں کمی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

مزیدخبریں