کراچی :کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کے مقدمے کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ساحر حسن سے برآمد ہونے والی 557 گرام ویڈ کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ اوریجنل ویڈ تھی جو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے آئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 86 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ یہ ویڈ 'پامیلا' اور 'جیلو جلیٹو' کے نام سے جانی جاتی تھی اور 15 ہزار روپے فی گرام کی قیمت پر فروخت کی جاتی تھی۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے، جو ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔