سیول:جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگل کی آگ نے 26 افراد کی جان لے لی ہے۔ یہ آگ جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں ہفتے کے آخر میں شروع ہوئی اور علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ڈویژن کے سربراہ نے بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث تقریباً 27 ہزار افراد کو فوراً نقل مکانی کرنا پڑی۔
آگ کے نتیجے میں سڑکیں بند ہو گئیں اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق، اس آگ نے 35,810 ایکڑ رقبہ جلا دیا ہے، جو 2000 میں مشرقی ساحلی آگ سے زیادہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی افراد کے علاوہ 3 فائر فائٹرز اور ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ جنوبی کوریا کے لیے ایک انتہائی سنگین قدرتی آفت بن چکا ہے۔