"رب ذوالجلال کا احسان پاکستان": کل جناح کنونشن سینٹر میں تاریخی تقریب کا انعقاد

04:23 PM, 27 Mar, 2025

اسلام آباد :پاکستان میں کل "رب ذوالجلال کا احسان پاکستان" کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔ اس تقریب کا انعقاد خاص طور پر رمضان المبارک کی 27ویں شب اور جمعتہ الوداع کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔

یہ دن پاکستان کے قیام کی تاریخ سے جڑا ہوا ہے، کیونکہ 14 اگست 1947 کو پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا، اور اس دن کی اہمیت پر اس تقریب میں روشنی ڈالی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے، اور اس موقع پر پاکستان کی روحانی اور تاریخی اہمیت پر بات کی جائے گی۔

مزیدخبریں