وزارت حج و عمرہ کی نئی ہدایت: داخلی عازمین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین ضروری

04:12 PM, 27 Mar, 2025

ریاض:وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 2025 کے حج کے داخلی عازمین کے لیے ایک نئی اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی طور پر لگوانی ہوگی۔ اس ویکسین کا اندراج کیے بغیر، عازمین کے لیے حج پیکیج خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔

وزارت نے وضاحت کی کہ یہ ویکسین کی شرط حج پیکیج خریدنے کے دوران ضروری کوائف فراہم کرنے کے عمل کا حصہ ہے، جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ آیا عازمین نے ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔ اس اقدام کا مقصد عازمین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے بھی ایک اہم ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت انہیں مسجد الحرام میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے مخصوص دروازوں کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد عبادت گزاروں کی سہولت اور حرم شریف میں ہجوم کی تنظیم کو بہتر بنانا ہے تاکہ ان کی عبادات بغیر کسی پریشانی کے انجام پا سکیں۔

وزارت کی جانب سے ان تمام اقدامات کا مقصد زائرین کے روحانی سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔

مزیدخبریں