سپارکو کی شوال کے چاند سے متعلق پیش گوئی

11:12 AM, 27 Mar, 2025

اسلام آباد : پاکستان کے سپارکو نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق، رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جا سکتی ہے۔

سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3:58 پر بنے گا اور 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ اسی دن چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہو گا، اور چاند کی بلندی 14 ڈگری تک ہوگی، جس سے 30 مارچ کو ہلال آسانی سے نظر آ سکے گا۔ تاہم، عید کی حتمی تاریخ کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

سپارکو کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ وہاں چاند کی عمر صرف 5 گھنٹے ہو گی۔ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں 30 مارچ کو چاند نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد سعودی عرب میں بھی عید الفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں