لاہور،اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں لاہور، اسلام آباد اور مالاکنڈ بھی شامل ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد احتیاطاً گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،شدت5.7ریکارڈ جبکہ زلزلے کی گہرائی230 کلومیٹر تھی۔