اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران اور ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 2 جولائی کو تہران پہنچیں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی رسومات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو تہران سے ترکیہ روانہ ہوں گے، جبکہ 4 جولائی کو ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، اقتصادی روابط کے فروغ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔