ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

05:33 PM, 27 Jun, 2026

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1187 روپے مہنگا ہونے کے بعد اب 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 989 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس نرخ 11.87 ڈالر بڑھ کر 4088 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں