نیویارک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت مزید گر کر 68.65 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی کمی کے بعد 71.52 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ابوظہبی مربان خام تیل کی قیمت 65.98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں اتار چڑھاؤ، رسد کی صورتحال اور مارکیٹ کے معاشی رجحانات تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بڑی وجوہات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال اور توانائی کی طلب خام تیل کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔