ورلڈ کپ 2026 میں گولز کی برسات، بیلجیم، فرانس اور سینیگال نے میدان مار لیا

11:22 AM, 27 Jun, 2026

ٹورانٹو:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے مقابلوں میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کئی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

گروپ جی میں بیلجیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ ایک سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ایران اور مصر کے درمیان دلچسپ مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

گروپ آئی میں فرانس نے ناروے کو چار ایک سے شکست دی، جہاں عثمان ڈیمبیلے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹرک سکور کی۔ اسی گروپ میں سینیگال نے عراق کو پانچ صفر کے واضح فرق سے ہرا دیا۔

گروپ ایچ میں اسپین نے یوراگوئے کو ایک گول سے مات دی، جبکہ کیپ وردے اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیموں کی کامیابیوں کے بعد عالمی کپ کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں