بھارت کو ہر محاذ پر شکست، پاکستان کا بیانیہ عالمی سطح پر غالب رہا: بلاول بھٹو

05:21 PM, 27 Jun, 2025

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر تاریخی سفارتی برتری حاصل ہوئی، دنیا نے پاکستانی مؤقف کو سنا اور سراہا۔

"میٹ دی پریس" سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نہ صرف آبادی اور وسائل میں ہم سے بڑا ہے بلکہ عالمی تعلقات میں بھی اثر رکھتا ہے، مگر پاکستان نے اپنا مؤقف اتنے مؤثر انداز میں پیش کیا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر پسپائی ہوئی۔

انہوں نے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے سچائی کا علم تھامے رکھا، اور سوشل میڈیا پر پاکستان کا دفاع مؤثر طریقے سے کیا۔"

بلاول نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی جبکہ بھارتی میڈیا نے جھوٹ پر مبنی مہم چلائی۔ صحافیوں نے اپنے قلم سے سچ کا ساتھ دیا، یہ ثابت کیا کہ پاکستان میں آزاد اور باشعور میڈیا موجود ہے۔"

مزیدخبریں