جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ آسٹریلیا، دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

04:55 PM, 27 Jun, 2025

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے آسٹریلوی قیادت سے باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی پربات چیت ہوئی 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شمشاد نے سالانہ دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی اور آسٹریلیا کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ عسکری تعاون، سکیورٹی چیلنجز اور عالمی امن کے امور زیرِ بحث آئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں